ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کانگریس کوتنظیم کونظرانداز کرنے کی سزاملی :چدمبرم

کانگریس کوتنظیم کونظرانداز کرنے کی سزاملی :چدمبرم

Sat, 08 Jul 2017 20:13:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تنظیم کو نظر انداز کرنے کی قیمت کانگریس کو چکانی پڑی۔سینئر صحافی ساگریکا گھوش کی کتاب ’اندرا‘کی رسم اجراء کی تقریب میں آئے چدمبرم نے کہا کہ یو پی اے- 1اور- 2میں کارکنوں اور تنظیم کو نظر اندازکیا گیا، اچھا ہوتا اگر یو پی اے- 2کے تمام وزراء کو دہرایا نہیں جاتا۔چدمبرم نے کہا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ضلع اور صوبائی سطح پر ان کی پارٹی کمزور ہوتی رہی اور ہم نے کچھ نہیں کیا۔کانگریس صدر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے سونیا گاندھی پارٹی کی صدر تھیں تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو تنظیم کو نظر انداز کرنے کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2004سے 2014کے دوران پارٹی تنظیم کو نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح اور ضلعی سطح پر تنظیم کو نظرانداز کیا گیا ۔چدمبرم نے کہا ہے کہ کانگریس ریاستوں میں خاص طور پر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر زیادہ کمزور ہے اور یہ افسوس کی باتہے۔جب چدمبرم سے پوچھا گیا کہ کیا سونیا گاندھی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے ،تو چدمبرم نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے وہ صدر ہیں تو ان کی بھی ذمہ داری ہے۔موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ آج کانگریس کا مقابلہ آر ایس ایس جیسی بھیانک اور پاورفل مشین سے ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ 1977میں اندرا گاندھی کی شکست کے بعد کہ کانگریس اور موجودہ کانگریس کی کمزور پوزیشن میں کیا فرق ہے؟تو انہوں نے کہا کہ اس وقت اندرا گاندھی کا مقابلہ کچھ پہلے کانگریسی اور تھکے ہوئی سماجوادیوں سے تھا، لیکن آج آر ایس ایس جیسی طاقتور مشین سے ہے۔


Share: